Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کو سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول

الیکشن کمیشن کی لاہورہائیکورٹ کے حکم پر متعلقہ حلقے کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت
شائع 10 فروری 2024 02:52pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سلمان اکرام راجہ کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا، الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے حکم پر متعلقہ حلقے کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جب تک عدالت کا حتمی فیصلہ نہ آجائے،نوٹی فکیشن جاری نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو 12 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

salman akram raja

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

PTI Independent Candidates

Pakistan Elections 2024