Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 09:16am

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل کر حکومت بنانے کے لیے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

قائد ن لیگ نواز شریف کی ہدایت پر صدر ن لیگ حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل کر حکومت بنانے کے لیے ملاقات کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی مشاورت سے راستے نکالے جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور جواب دیا کہ انتخابی نتائج کے مکمل حصول اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق صدرآصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی آزاد امیدواروں کو ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی دعوت

قومی اسمبلی کے 250 حلقوں کے سرکاری نتائج: آزاد 99، ن لیگ 71، پی پی 53 حلقوں پر کامیاب

ہم بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے، محمود خان اچکزئی کا اعلان

PMLN

Shehbaz Sharif

karachi

MQM

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024