Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی جیت کا لیگی دعویٰ غلط نکلا

ن لیگ کا دعویٰ کچھ اور جبکہ ای سی پی کی ویب سائٹ پر نتائج کچھ اور
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 06:25pm

مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے پارٹی قائد نواز شریف کی کامیابی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔

مسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے فارم 47 شیئر کیا گیا۔

اس فارم میں تمام امیدواروں کے نام اور حاصل کیے گئے ووٹوں کی کُل تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔

ن لیگ کے مطبابق مانسہرہ کے اس حلقے سے نواز شریف نے ایک لاکھ 23 ہزار 70 ووٹس حاصل کیے ہیں۔

ن لیگ کے شیئر کردہ فارم میں مخالف امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 87 ہزار 600 دکھائی گئی ہے۔

اس فارم کے لحاظ سے دیکھا جائے تو امیدواروں کے نام 263557 ہیں جبکہ کل 238518 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری فارم 47 کے لحاظ سے دیکھا جائے تو نواز شریف کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 80 ہزار 382 جبکہ ان کے مقابلے میں جیتنے والے امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان کے کُل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 249 ہے۔

پولنگ ختم ہوئے 15 گھنٹے ہوگئے، مکمل سرکاری نتائج کا انتظار

اسی طرح نواز شریف این اے 130 سے بھی امیدوار ہیں جہاں انہیں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے خواجہ آصف کو بھی سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے کامیاب قرار دیا جارہا ہے، تاہم، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Nawaz Sharif

election results

Mansehra

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

NA 15