Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

ملک کے کن شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے
شائع 06 فروری 2024 10:35am

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدارمیں بارش کی پیشگوئی ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند ہونے والی سڑکیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں۔

وادی لیپہ اور بالائی وادی نیلم سمیت دیگر علاقوں کا زمینی رابطہ ایک ہفتے سے منقطع ہے۔

محکمہ شاہرات نے آزاد کشمیر بھر میں بند سڑکوں کی بحالی کے لیے دن رات کوششیں تیز کردی ہیں۔

محکمہ شاہرات کے افسر اور اہلکار برفانی تودے گرنے اور سخت سردی کے باوجود اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سڑکیں بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

وادی نیلم سمیت دیگر سیاحتی علاقوں میں برف میں پھنسی گاڑیوں اور سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آزاد کشمیر پولیس،ٹورازم پولیس ،ریسکیو 1122 اور علاقہ مکین بھی دن رات مصروف ہیں۔

کوئٹہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے صوبہ کوئٹہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 2، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 13، جیوانی میں 14 اور گوادر میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سردی اور مطلع ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں بارف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری اوربارشوں میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا،

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی، کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

azad kashmir

Cold Weather

بلوچستان

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

quetta

Rain

weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

Weather Updates

snow fall

Snowfall Prediction