پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔
نیب لاہور نے پرویز الہٰی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مونس الہٰی کے اثاثوں میں کروڑوں کا اضافہ ہوا، نیب کو مختلف محکموں سے پرویز الہٰی خاندان کے اثاثوں کا ریکارڈ موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے ریکارڈ بھی نیب کو موصول ہوگیا۔
نیب ریجنل بورڈ نے پرویز الہٰی خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کی بھجوایا جائے گا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا
مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرنے کا حکم
Comments are closed on this story.