Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روٹی دینے کا دعویٰ کرنے والے پینے کا پانی ٹینکروں سے دیتے ہیں، عطاء تارڑ

بلاول بھٹو اپنی اعلی شاندار گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں، رہنما ن لیگ
شائع 05 فروری 2024 01:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی اعلی شاندار گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں، پیپلز پارٹی کی بدیانتی اورکرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے، لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یہاں نہ تو ووٹرز ہیں اور نہ سپورٹرز موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس لاہور میں الیکشن لڑنے کے لیے صرف پیسہ ہے۔

بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی منطق ہے بارش سے موازنہ کرتے ہیں، کراچی میں جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، لاہور میں جب بارش ہو تو پانی سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوتا، لاہور میں سیوریج سسٹم موجود ہے۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ بات روٹی، کپڑا اور مکان کی باتیں کرتے ہیں، روٹی کیا دینی تھی، کراچی کے لوگوں کا پانی بھی چھین لیا، کراچی میں گھروں تک پانی ٹینکروں کے ذریعے آتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں تعمیر و ترقی واضح نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی کی بد دیانتی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، پی کے ایل آئی جیسا ایک اسپتال بتادیں جو آپ نے سندھ میں بنایا ہو؟۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اپنی اعلی شاندار گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں،اعلی شان بنگلوں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی۔

PMLN

Bilawal Bhutto

lahore

Bilawal Bhutto Zardari

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ata tarar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024