Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کو ریاست کیخلاف جنگ قرار دے دیا

قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ کی توثیق کردی
شائع 03 فروری 2024 03:51pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی مفصل رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کرادی، قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ کی توثیق کردی، رپورٹ کو قوانین کے مطابق اب سرکاری دستاویزات کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے، رپورٹ میں سانحہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف جنگ قرار دیا گیا۔

سانحہ 9مئی کے حوالے سے اس روز ہونے والے ریاستی حملوں پر ایک جامع رپورٹ تیار کرکے پنجاب حکومت کو پیش کی گئی ہے، جس کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے توثیق بھی کردی اور ساتھ ہی اس رپورٹ کو قوانین کے مطابق پر سرکاری دستاویزات کا حصہ بنادیا گیا۔

رپورٹ 17صفات پر مشتمل ہے جس میں لکھا گیا کہ سانحہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف جنگ کا نام دیا گیا، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے ورکرز نے ریاست کے اوپر حملہ کیا جبکہ رپورٹ میں 9 مئی کے حملے کو تحریک طالبان پاکستان کی طرز پر حملے سے تشبیح دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام شواہد کے مطابق 9 مئی کا منصوبہ پہلے سے مربوط شدہ تھ اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قیادت کا ایجنڈا صرف ریاستی اداروں پر حملہ تھا، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے ورکرز نے جی ایچ کیو بلڈنگ، کورہیڈ کوارٹر، آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کیا اور ایئر بیس، شہداء کی یادگار اور اس سے منسک عمارتوں پر حملہ کیا گیا، جی ایچ کیو، آئی ایس آئی کے دفتار اورانسٹالیشن پر حملہ پلان کا حصہ تھا۔

رپورٹ میں سانحہ نو مئی کا ذمہ دارا مرکزی قیادت کو ٹھرایا گیا ہے جبکہ مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت بھی شامل تھی۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی قیادت کے فون، اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسایا گیا، رپورٹ میں حماد اظہر ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، غلام مہیدین علی عباس، عندلیب عباس، میاں محمودالرشید، عمرسرفراز چیمہ،مراد راس، منصب اعوان، اعظم خان نیازی اور بجاش نیازی کے خلاف واضع ثبوت ہیں کہ وہ لوگوں کو ٹیلی فونز کے ذریعے حملوں کے لیےاکسا رہے تھے۔

رپورٹ میں سوشل میڈیا کے ذرئعے لوگوں کو اکسانے کا بھی ذکر کیا گیا جبکہ رپورٹ میں سانحہ 9 مئی کو ہونے والے نقصانات کا بھی ذکر کیا گیا، جس میں سرکاری گاڑیوں کے ساتھ پرائیوٹ وہیکلز اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں لاہو کینٹ میں واقع جناح ہاؤس پر پی ٹی آئی کے ورکرز نے حملہ کرکے ایک ارب 50 کروڑ کا نقصان پہنچایا ہے۔

صوبائی وزیر منصور قادر کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے سانحہ 9 مئی کے روز جو واقعات ہوئے ہٰن ان کی تحقیقات پر ایک جامع رپورٹ کو سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ یہ اب سرکاری ریکاڈ کا حصہ رہے اور اس رپورٹ میں لکھا گیا ہے اسے بعد میں کوئی تبدیل نہ کرسکے۔

lahore

Punjab Government

punjab home department

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may report