سندھ اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق
سندھ اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔
سندھ کے شہر شکارپور میں میاں گوٹ کے علاقے میں جیکب آباد سے کندھ کوٹ جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں 2 مختلف حادثات میں میں 5 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے دیربالا میں گاڑی کھائی میں جا گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو براول اور تیمرگرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر بالاکوٹ کے علاقے سنگڑ میں وین کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے.۔
سول اسپتال بالاکوٹ کے سربراہ ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں ایک بچہ اور 5 مرد شامل ہے، جس میں 4 کی حالات نازک ہے۔
Comments are closed on this story.