کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ایک اور خط لکھ کر کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی جانب پر توجہ دلائی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف ایکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے پوسٹرز اور جھنڈے باقاعدگی سے پھاڑے جا رہے ہیں اور متعلقہ ویڈیوزاس شکایت کے بارے میں حوالہ کے لیے منسلک ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ کراچی کا اورنگی ٹاؤن انتہائی حساس علاقہ ہے اور یہاں لسانی دہشت گردی کی بہت زیادہ وارداتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کریں اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں رات گئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔
اس دوران فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق جبکہ پیپلز پارٹی کا کارکن زخمی ہوگیا تھا۔
گلبہار تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شبیر حسین نے بتایا تھا کہ واقعہ ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کے باہر اس وقت پیش آیا جب پیپلز پارٹی کی ریلی وہاں سے گزر رہی تھی۔
Comments are closed on this story.