Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن اقبال نے لوگوں کو مریم نواز کے جلسے میں شرکت سے روکا، دانیال عزیز کا دعویٰ

پارٹی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے مریم نے میرے حلقے میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں، دانیا عزیز
شائع 29 جنوری 2024 06:40pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

لیگی رہنماؤں کی لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ دانیال عزیز نے پارٹی کے سینئر رہنما احسن اقبال پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال نے ماضی میں لوگوں کو مریم نواز کے جلسے میں شرکت سے روکا تھا۔

شکرگڑھ میں بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز ایک بار پھر احسن اقبال پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ 2018 میں بڑے لیڈروں نے جلسے سے انکار کیا ہم نے کروا دیا۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف جیل میں تھے تو میں نے ظفروال میں مریم نواز کا جلسہ کروایا تھا، جبکہ ’احسن اقبال لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکتے رہے‘۔

دانیا عزیز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ احسن اقبال اوران کا ایم پی اے یا کوئی رشتے دار مریم کے جلسے میں نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا لوٹا کون ہے ساتھی کون ہے۔

دانیا عزیز نے مزید کہا کہ مریم نواز اور احسن اقبال کو وہ دن تو اچھی طرح یاد ہوگا، پارٹی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے مریم نے میرے حلقے میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے انکشاف کیا تھا کہ دانیال عزیز اندرونی طور پر تحریک انصاف کے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل تھے۔

جس کے بعد دانیال عزیز نے احسن اقبال کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ احسن اقبال ثابت کریں کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا تھا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Ahsan Iqbal

Maryam Nawaz

daniyal aziz

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024