Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این 47 پر مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

جے یو آئی ف کا مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 06:20pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے این اے 47 سے امیدوار حکیم نور محمد شاہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

این اے 47 میں جے یو آئی ایف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جے یو آئی ف کے مقامی امیر حکیم نور محمد شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے اکابرین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نور محمد شاہ اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین بھی موجود تھے، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور محمد شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جے یو آئی کے مقامی امیر حکیم نور محمد شاہ سے ملاقات کی، انہوں نے این اے 47 میں مکمل سپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام ف کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف کے اکابرین بھی موجود تھے۔

PMLN

اسلام آباد

JUIF

Seat adjustment

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 29 2024

tafiq fazal chaudhry