Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول بھٹو نے لیگی قیادت کے چینلج پر سندھ میں مناظرے کا مقام مقرر کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا
شائع 27 جنوری 2024 10:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے چینلج پر سندھ میں مناظرے کا مقام مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں، نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں، خیرپور گمبٹ کے اسپتال پنجاب کے اسپتالوں سے بہتر ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گمبٹ اسپتال میں علاج بالکل مفت ہے، میاں صاحب نے 3 بار وزیراعظم بننے کے باوجود گمبٹ کا دورہ نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف تھرپارکر آکر مناظرہ کرلیں، تھرپارکر کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا، تھر میں کوئلے کے منصوبے جس کی نواز شریف اور شہباز شریف مخالفت کرتے تھے، تھر کول کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84,390 افراد کا علاج ہوا، این آئی سی وی ڈی میں اہلیان پنجاب کا علاج اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں علاج کی سندھ جیسی سہولیات موجود نہیں ہیں، میاں صاحب راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو مباحثہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی، وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنےکی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی‘۔

مزید پڑھیں

بلاول نے نوازشریف کو چور قرار دیدیا، 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت

نئے بیانیے کے ساتھ ن لیگ کا منشور جاری ، نواز شریف آبدیدہ

پیپلز پارٹی نے عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا

PMLN

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 27 2024