Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیشرفت، 266 ملزمان کا ٹرائل شروع

آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی، عدالت نے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی
شائع 27 جنوری 2024 07:08pm

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کردیا۔

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع کر دیا۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 130 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی ٹرائل کے لیے حاضری مکمل کی گئی، برضمانت پی آئی رہنما روبینہ جمیل نے ہیش ہو کرحاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، چالان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

مقدمے میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، چالان کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

9 مئی مقدمہ: یاسمین راشد سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

دوسری جانب 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں نامزد عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود افراد کی نئی فہرستیں تیار، 2 پولیس افسران بھی شامل

سانحہ نو مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

سابق گورنرعمرسرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج ارشد جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مھجے 3 دن کی اجازت دی جائے تا کہ میں اپنے حلقے میں نواز شریف کے خلاف کمپین کرسکوں، اب ہمارا انتحابی نشان بھی نہیں ہے، لوگوں سے ووٹنگ کے لیے کمپین کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف میرے حلقے میں آکرمیرے بینر اتار رہے ہیں، نواز شریف تو ایک ہزار بندہ اکھٹا نہیں کررہا، ہم لاکھوں لوگ اکٹھا کریں گے، جس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ جو کچھ ہوگا، قانون کے مطابق ہوگا۔

ATC

lahore

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid

mehmood ur rasheed

atc lahore

jinah house

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

omar sarfaraz cheema

9 May Cases