Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے بچے محفوظ، قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والا ہمدرد ہوسکتا ہے؟ مریم نواز

ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کا نشان، ایک بار پھر ساری تکلیفیں دور کریں گے، نائب صدر ن لیگ
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 05:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر اور قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والا ہمدرد ہوسکتا ہے؟ ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کا نشان ہے، عوام نے منتخب کیا تو ایک بار پھر ساری تکلیفیں دور کریں گے، جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ایبٹ آباد والوں کو آپ کی بیٹی کی طرف سے سلام، ایبٹ آباد کے عوام کی شکر گزار ہوں، ایبٹ آباد کا جلسہ میرے پروگرام میں نہیں تھا، مانسہرہ جلسے کے بعد پیغام ملا ایبٹ آباد کے عوام آپ کو بلارہے ہیں، میں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرکے ایبٹ آباد آئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن چند ہی دن دور ہے، ضروری باتیں کرنی ہیں، آج نوازشریف نے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا ہے، منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں آپ سے کیا سچا وعدہ ہوتا ہے، کیا نوازشریف نے آج تک قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو نہ نبھایا ہوا؟۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک سے 22،22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی، ہزارہ موٹروے بنائی، ہزارہ موٹروے بنائی، اگر منتخب کیا تو اللہ کے فضل سے عوام کی ساری تکلیفیں دور کریں گے۔

مریم نواز نے نام لیے بغیر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال صوبے میں حکومت ہونے کے باجود اسکولوں کی کلاس رومز میں بھینسیں بندھی ہوں تو پھر کیسا منشور، ایک اور جماعت ہے جس کی کے پی میں 10 سال حکومت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی چوری کی بات بعد میں کرتے ہیں، عمران خان کا منشور پیٹرول بم ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں پر چلائے، بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے پکڑا کر ریاست پر حملہ کرایا گیا، لوگوں کے بچے جیلوں میں اور ان کے بچے آرام سے لندن میں ہیں، اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر اور قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دینے والا ہمدرد ہوسکتا ہے؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پلان بنا لیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی کیسے کرنی ہے، قوم جانتی ہے نوازشریف نے جو بھی وعدہ کیا نبھایا، ن لیگی سپورٹر سینہ تان کر کہتا ہے نوازشریف کو ووٹ ڈالتا ہوں کیوں کہ کام کیے، ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کا نشان ہے، کیا باعزت ٹرانسپورٹ ایبٹ آباد کا حق نہیں، کیا کینسر اسپتال حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر ایک ڈاکومنٹ جاری کرکے عوام سے جھوٹے وعدے کیے جائیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Abbottabad

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 27 2024