Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول نے نوازشریف کو چور قرار دیدیا، 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت

نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کیلئے تیار ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی کا سابق وزیراعظم کو چیلنج
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 08:17am

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کے لیے تیار ہوں، دنیا بھر کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔

وعدہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤں گا، بلاول بھٹو

اس سے قبل ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ملتان کے عوام کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں، ملتان کے عوام ہر مشکل میں ہمارے ساتھ رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مشکل وقت ختم اور اچھا وقت شروع ہوگا، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے، جمہوری بحران سے پورے معاشرے میں بحران ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے، ہم سب مل کر معاشی، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے ووٹ سے پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی، ہم الیکشن جیت کی عوامی حکومت بنائیں گے، دیگر جماعتوں نے عوامی مشکلات کی فکر ہی نہیں، میں الیکشن تشدد اور تقسیم کی بنیاد پر نہیں لڑرہا، میں نے خود عوامی معاشی ایجنڈا تیار کیا ہے، معاشی ایجنڈا عوامی مسائل کے سامنے رکھ کر بنایا، بحرانوں سے نکلنے کے لیے عوامی معاشی ایجنڈے پر عمل کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہم اشرافیہ سے وسائل لے کرغریب عوام پر خرچ کریں گے، اشرافیہ کو سالانہ ایک ہزار 500 ارب روپے کی سبسڈی ملتی ہے، اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکےعوام پر خرچ کریں گے، عام آدمی کی آمدنی کو دگنی کروں گا، پاکستان کے غریب عوام کو 30 لاکھ گھر بناکر دوں گا، غریب خواتین کو مکانات کے مالکانہ حقوق دلواؤں گا، کچی آبادیوں کو ریگولائز کیا جائے گا، ہم عوام سے کیے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر اپنے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں گے، عوامی حکومت بنے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے، وسیب کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، آپ کے تمام مطالبات پرعمل کروں گا، میں کسی کا نہیں، صرف عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف عوام کا لاڈلا ہے۔

سابق وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام نقل پر مہر لگانے کے بجائے تیر پر مہر لگائیں، گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، یہ لوگ تو نعرے بھی چوری کرلیتے ہیں، ایٹم بم ذوالفقار بھٹو نے بنایا، تم نے صرف بٹن دبایا ہے، سی پیک نوازشریف نہیں آصف زرداری لائے، انہوں نے سی پیک کا راستہ تبدیل کرکے پنجاب کی طرف موڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کابانی نوازشریف ہے، تھرکول منصوبے میں رکاوٹ نوازشریف تھے، ہم نے لڑکر تھرکول منصوبہ شروع کیا، یہ کہتے ہیں تھرکول منصوبے کے بانی نوازشریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے، اب ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں کہ گیم سیٹ کرلیا ہے، گھر سے نکلتے نہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، عوام آزاد یا کسی اورنشان پر ووٹ نہ ڈالیں، عوام ووٹ ضائع نہ کریں اورتیز پرمہرلگائیں، ہم سب مل کر شیر کا شکار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مرتضیٰ وہاب سے پی پی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب

نواز لیگ کے منشور کے نکات سامنے آگئے

الیکشن 2024: ڈی آراوز، آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارت تفویض

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے بناؤں گا، لوگ کہتے تھے بانی پی ٹی آئی 10 سال وزیراعظم رہیں گے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروائی، 8 فروری کو جیت عوام کی ہوگی، ملتان کی ہوگی۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Multan

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024