Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی اور قاسم سوری کی رولنگ کے حق میں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلے پر اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر
شائع 26 جنوری 2024 05:32pm

سپریم کورٹ آف پاکستان میں مستعفی یا ریٹائرڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی اپیل پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ غیر آئینی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتہ نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

اسی طرح سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے پر اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

Qasim Suri

retired judges