Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی (ن) لیگی رہنماؤں کو انتخابی مہم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا، نواز، شہباز اور مریم جلسوں سے خطاب کریں گی
شائع 24 جنوری 2024 10:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی جبکہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صدر ن لیگ شہبازشریف، چئیرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار، پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، پرویز رشید، اعظم نزیر تارڑ، طلال چوہدری اور ناصر بٹ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں 8 فروری کے انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف حلقوں میں پارٹی کی سرگرمیوں پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں 8 فروری پولنگ ڈے کے حوالے سے مختلف امور پر بھی غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو پولنگ ڈے پر پارٹی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

پارٹی رہنماﺅں نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری الیکشن ڈے کے حوالے سے انتظامات پر قیادت کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے بعد چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم کے لیے خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کیں۔

مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا

انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول سامنے آگیا، پارٹی قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 26 جنوری کو بورے والا میں جلسے سے خطاب کریں گے، جبکہ 27 جنوری کو نواز شریف راولپنڈی میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے اور ن لیگ کو جتوانے کی بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز 27 جنوری کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

نواز شریف اور شہباز شریف 28 جنوری کو سیالکوٹ اور ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرے گے۔

29 جنوری کو شہباز شریف راجن پور میں جلسے سے خطاب کرے گے جبکہ نواز شریف 30 جنوری کو بہاولنگر میں جلسے سے خطاب کرے گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف یکم فروری کو سوات میں جلسے سے خطاب کرے گے۔

اس کے علاوہ نواز شریف 2 فروری کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرے گے جبکہ نواز شریف 5 فروری کو قصور اور گوجرانوالہ میں جلسوں سے خطاب کرے گے۔

شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گے

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے، صدر مسلم لیگ ن 27 جنوری کو راولپنڈی جبکہ 29 جنوری کو راجن پور جائیں گے۔

الیکشن مہم کے دوران شہبازشریف راجن پور کے علاقوں کا بھی دورہ اور مختلف مقامات پر خطاب کریں گے، سربراہ ن لیگ 30 جنوری کو لاہور میں رانا مشہود کے حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

الیکشن مہم کے سلسلے میں شہبازشریف 2 فروری کو ملتان روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2 فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسے اور ریلی کیلئے شیڈول مکمل کر لیا ہے، ن لیگ کے صدر 3 فروری کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب اور مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

Election Campaign

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024