صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید خان کی ایپلٹ ٹریبونل کیخلاف درخواست میرٹ کے مطابق نہیں ہے، لارجر بینچ صنم جاوید خان کی اپیلٹ ٹربیونل کے خلاف درخواست مسترد کرتی ہے، عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو برقرار رکھتی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل لارجر بینچ نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے بعد صنم جاوید خان کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے مصدقہ کاپی وصول کرلی۔
مزید پڑھیں
صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت، آر او نے میڈیا کا داخلہ بند کردیا
شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست نمٹادی
Comments are closed on this story.