Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے مستعفی ججز کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 10:02pm

وفاقی حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

حکومت نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکے جانے کے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اپیل میں جوڈیشل کونسل اور رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اصول طے کرے کسی جج کے مستعفی ہونے کے باوجود کونسل کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق جج اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عافیہ شہر بانو ضیا کیس کا فیصلہ دیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ کوئی جج مستعفی ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو کونسل کارروائی نہیں کرسکتی، 27 جون 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزی کہا گیا کہ وفاقی حکومت مرکزی کیس میں درخواست گزار نہیں تھی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ اگر عدالت کے فیصلے سے کوئی فریق متاثر ہو تو وہ اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے، جج کی پینشن اور مرات وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہوتی ہیں اس لیے وفاقی حکومت اپیل دائر کر سکتی ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

supreme judicial council

retired judges