Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

غیرملکی ایئرلائنز بھی پاکستان آنے کیلئے ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کررہی ہیں
شائع 18 جنوری 2024 11:33pm

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کیشدگی کے پیشِ نظر پاکستان ایئرلائنز ( پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاک ایران جاری کشیدگی کے تناظر میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

سعودی عرب اور یو اے ای سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو مسقط کے روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی ایئرلائنز بھی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے لیے ایرانی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کررہی ہیں، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول تمام غیر ملکی اور ملکی ایئرلائنز کی محفوظ فضائی راستے کے لیے رہنمائی کررہا ہے۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق یورپی ملکوں، ترکیہ سمیت مغربی ممالک کی پاکستان آنے والی پروازیں بھی ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے پاکستانی حدود میں میزائل حملہ کیا تھا جس کے جواب میں آج سکیورٹی فورسز نے ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایران میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ جوابی حملے میں ایران کے کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں

ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ عمران خان

پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

پاکستان کے حملے میں مارے گئے افراد ایرانی شہری نہیں تھے، ایران کا بڑا اعتراف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوجی کارروائی کی گئی، ان حملوں کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، پاکستان کی جانب سے ایران میں بی ایل ایف کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines

Iranian airspace

PIA FLIGHTS

Iran Pakistan

IRANI MISSILE ATTACKS

Pakistani Airlines

Pakistan Iran attacks