Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے، رہنما تحریک انصاف
شائع 18 جنوری 2024 04:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
Barrister Gohar Khan and Sher Afzal Marwat media talk - PTI | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کل اپنے سارے ٹکٹس ایوارڈ کردیے تھے، وکلاء کے حوالے سے بعض ٹکٹس پر مشاورت مکمل ہوگی، آج ختمی فہرست جاری کردی جائے گی، انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائے نہیں، 10 سے 15 ٹکٹس باقی تھے ان کا آج فیصلہ ہو جائے گا، تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائے، ہفتے کے دن سے تمام کارکنان عوام کے پاس جائیں، ہم عوام سے ووٹ مانگیں گے، ہر سختی کو برداشت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، شیر افضل مروت مرضی کے ساتھ نہیں جاتے ان کے ساتھ جماعت جاتی ہے، شبلی فرراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کیے، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہوسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔

ایران کی جانب سے دراندازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیئے، کسی کو حملے کی اجازت نہیں، پاکستان کسی کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، پاکستانی افواج کی جانب سے ایران کو مناسب جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی

مُراد سعید الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ واپس کردیا

الیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتی ہوگئے

rawalpindi

pti

imran khan

Barrister Gohar

Iran Pakistan

Barrister Gohar Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Iran attacks