Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے ایران کو سخت جواب دینے کی حمایت کردی

بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو انہوں نے افغانستان کا کوئی دورہ نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 09:35pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہیئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا، ہماری فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹکٹس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات ہوئی، کوشش ہے آج رات ہی لسٹ مکمل کرکے اپلوڈ کریں، تمام ورکرز پارٹی امیدوار کو ووٹ دیں، ہم الیکشن بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جب الیکشن ہوں تب زور زبردستی والے راستے اختیار نہ ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری نشانی ہم سے لے لئی گئی ہے، ووٹر سپورٹر حوصلہ نہ ہاریں 8 فروری کی تیاری کریں، سپریم کورٹ کے سامنے ہماری ہیومن رائٹس اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے حوالے سے درخواست ہے، ہمارے لوگوں کے تجویز کنندہ کو اٹھایا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے اب اگر الیکشن ہوں تو فری اینڈ فیئر ہوں، ہم نے کبھی بھی سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، ہم نے شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنی ہوتی ہے پھر بھی سپریم کورٹ کے پاس ہی جائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بیرون ممالک دوروں پر تنقید کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو وہ غیر ملکی دورے کرتے رہے لیکن انہوں نے افغانستان کا کوئی دورہ نہیں کیا، افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی درست تھی، ہمیں دہشت گردی پر جو توجہ دینی چاہیئے تھی نہیں دی گئی۔

ایران کی دراندازی پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہیئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دراندازی کے خلاف دے گا، ہماری فارن پالیسی بہترین تھی، تمام ممالک سے اچھے تعلقات تھے۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف اور راجہ پرویز شریف کی ایران کی سرحدی خلاف ورزی کی مذمت

ایران کی دراندازی: بلوچستان حکومت کا جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

پاکستان نے ایرانی سفیر نکال دیا، تہران سے اپنا سفیر واپس طلب

تحریک انصاف نے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بار ردوبدل کر دیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کورکمیٹی ارکان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حلقوں میں غلط امیدواروں کو ٹکٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امیدواروں کی لسٹوں میں تیسری بار ردوبدل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین اور 9 کور کمیٹی ارکان نے رات کو 4 گھنٹے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کیا۔

تحریک انصاف نے امیدواروں کی لسٹوں میں تحفظات کی بنا پر تیسری بار ردوبدل کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر کے سو سے زائد حلقوں کے امیدواروں کو تبدیل کیا گیا۔

کئی حلقوں میں خواتین کو ٹکٹ دیئے گئے جو واپس لے کر دوسرے امیدواروں کو دے دیے گئے، آج رات امیدواروں کی اپ ڈیٹ لسٹ ویب سائٹ پر لوڈ کر دی جائے گی۔

pti

imran khan

Election Commission of Pakistan (ECP)

Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Iran Pakistan

Barrister Gohar Khan

Election 2024

Pakistan Iran attacks