Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر معیاری انجکشن سے بینائی ضائع ہونے کا معاملہ، 18 ڈرگ انسپکٹرز کیخلاف تحقیقات کی منظوری

محکمہ صحت نے ڈرگ انسپکٹرز کو اوسٹین انجکشن کیس میں لا پرواہی پر چارج شیٹ کر دیا
شائع 17 جنوری 2024 08:08pm

غیر معیاری اوسٹین انجکشن کے استعمال سے 66 مریضوں کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فرائض میں غفلت برتنے پر 18 ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دے دی۔

محکمہ صحت پنجاب نے اپنی رپورٹ میں ڈرگ انسپکٹرز کو اوسٹین انجکشن کیس میں لاپرواہی پر ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دیا۔

سینیئر بیوروکریٹ صائمہ سعید کی سربراہی میں 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق ڈرگ انسپکرز ثنااللہ سیف، عطیہ نواز، امیر شاہد، رانا محمد اکرم، محمد علی رضا، جاوید اقبال، نائلہ ارشد سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوسٹین انجیکشن کے استعمال سے سب سے زیادہ ملتان میں 19 مریضوں کی بینائی ضائع ہوئی۔

بورے والا میں 10، خانیوال میں 6، جھنگ میں 4، صادق آباد میں 3، بہاولپور میں 8، گوجرانوالہ میں 3، قصور میں 5، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 1،1 مریض کو انجکشین لگایا گیا جس کے باعث ان کی بینائی چلی گئی۔

lahore

investigation

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

avastin injection

Non standard injection