Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی بد سے بدتر ہوگئی، جمہوریت کے بجائے آمریت آگئی، بانی رکن تحریک انصاف
شائع 12 جنوری 2024 05:43pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی بد سے بدتر ہوگئی، جمہوریت کے بجائے آمریت آگئی، ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اکبرایس بابر نے کہا کہ سچائی سامنے آہی جاتی ہے، میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں، جسے آج تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کا منشوربنانےوالوں میں شامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بادشاہت اور قبضے کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، میں نے 2014 میں فارن فنڈنگ کیس کیا، میں فارن فنڈنگ کیس میں بھی سرخرو ہوا۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Akbar S Babar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024