Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملا تو دنیا الیکشن تسلیم نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

امید ہے سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 12 جنوری 2024 05:31pm

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملا تو دنیا الیکشن تسلیم نہیں کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کل ہم دلائل دیں گے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، امید ہے ہمارے لیے انصاف کا ترازو برابر ہوگا، ہمیں بہت عرصے سے ہمیں ایک فکس میچ کا سامنا تھا، ہماری قیادت انڈر گراؤنڈ یا جیل میں ہے، جمہوریت کے لیے لازمی ہے کہ ہرپارٹی کے پاس انتخابی نشان ہو۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم نے بدترین حالات میں بہترین انٹراپارٹی انتخابات کروائے، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملا تو دنیا الیکشن تسلیم نہیں کرے گی، بلا 25 کروڑ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ رحم دلی سے انصاف کرے، 175 پارٹیوں میں سے کسی نے انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، امید ہے سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی جماعت کو نکالا تو عوام الیکشن نہیں مانیں گے، دونوں ججز صاحبان کے استعفے پر افسوس ہوا ہے، سپریم کورٹ کو کہا الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کا پابند بنائے۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلے کا نشان اس وقت عوام کا نشان ہے، الیکشن میں سیاسی جماعتوں کی پہچان ان کا انتخابی نشان ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس 2 چشمے ہیں، ایک چشمے سے 175جماعتوں اور دوسرے سے پی ٹی آئی کو دیکھتے ہیں، امید ہے سپریم کورٹ بلے کے نشان کو بحال کردے گی۔

مزید پڑھیں

بیرسٹر گوہر ٹکٹوں کا اعلان نہ کر سکے، پارٹی ذرائع نے وجہ بتا دی

پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا سے ٹکٹ جاری، بیرسٹر گوہر بونیر، شیر افضل لکی مروت سے امیدوار

pti

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024