Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری، اعلان جمعرات کو ہوگا

مسلم لیگ (ن) کا ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ فارمولا طے پاگیا
شائع 09 جنوری 2024 08:51pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعرات کو عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ناموں کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو جیت کے بعد مختلف عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے، دونوں قائدین اگلے ہفتے سے جلسوں کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ چند روز سے پارٹی قیادت کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ن لیگ کے اندرونی اختلافات بھی آڑے آ رہے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کا ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ فارمولا طے

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کا ایم کیو ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ فارمولا طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو وفاق کی 5 اور 11 صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی، باقی تمام سیٹوں پر ن لیگ ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت نے تمام تجاویز مرکزی قیادت کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جے ڈی اے) نے مسلم لیگ (ن) کو 8 قومی اور 10 صوبائی سیٹوں پر سپورٹ کرے گی۔

مزید پڑھیں

پنجاب الیکشن: مسلم لیگ ن کا کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

”اختیار سب کے لئے“ ایم کیو ایم نے عام انتخابات کے لئے منشور کا اعلان کردیا

کاغذات نامزدگی پر سماعتوں کا کل آخری روز، بھائیوں کیلئے آج بڑا دن

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

MQM Pakistan

pmln candidates

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

Election Jan 9 2024