Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے
شائع 09 جنوری 2024 09:29pm

لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ملزم مونس الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوئے بلکہ خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے مونس الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

judicial magistrate

Imran Abid