Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہبازشریف سمیت آر اوز کے فیصلوں کیخلاف 62 اپیلیں منظور، 15 اپیلیں مسترد

فہمیدہ مرزا ، ذوالفقار مرزا اور ثروت اعجاز قادری کی اپیلیں مسترد بھی مسترد
شائع 08 جنوری 2024 06:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شہبازشریف سمیت ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 62 اپیلیں منظور کرلیں جبکہ 15 اپیلوں کو مسترد کردیا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی اپیلیں مسترد کرتے الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبینلز میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر 137 اپیلوں کی سماعت کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے آر اوز کے فیصلوں کے خلاف 15 اپیلیں مسترد جبکہ 62 اپیلوں کو منظور کرلیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اٹھائے گئے اعتراض کو ٹربیونل نے مسترد کردیا اور شہبازشریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا جبکہ سماعت پر آئے لیگی رہنما آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی جیت کا دعویٰ بھی کیا۔

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل منظور کرنے پر رانا مشہود نے کہا کہ ن لیگ سندھ کے لیے کام کرنا چاہتی اس لیے میاں شہباز شریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

حسنین مرزا نے کہا ایک نجی بینک کے کہنے پر ہمیں نادہندگان میں شمار کردیا ہے جو غلط ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے سابق قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حلقہ این اے 223 پر آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 5 اپیلیں مسترد کردیں۔

الیکشن ٹربیونل نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو بھی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 108 الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا جبکہ راہ حق پارٹی کے مولانا اورنگزیب فاروقی کی اپیل بھی مسترد کردی گئی۔

الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس خادم تنیو کی اپیلوں کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ بڑا آدمی دیکھ کر اس کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جاتے ہیں، اندرون سندھ ڈیوٹی کے دوران ہمیں اس طرح کے تجربات سامنا رہا، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے رکھ لیے جاتے ہیں، جب کوئی کسی بڑے کے خلاف الیکشن لڑتا ہے تو اسے فٹ کرلیا جاتا ہے، بڑے صاحبان الیکشن میں حصہ لیتے ہیں، کمزور امیدوارکو مقدمات میں پھنسادیتے ہیں۔

دوسری جانب 40 سے زائد اپیلوں پر کارروائی کا آج ہی فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں

پشاور کے الیکشن ٹریبونل میں علی محمد خان سمیت 23 اپیلیں منظور

علی امین گنڈاپور کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور

پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی کاغذات نامزدگی اپیلیں مسترد

karachi

nomination papers

Sindh High Court

Election Tribunal

Election 2024

nomination papers reject

Nomination Papers Accepted

Election Jan 8 2024