Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما قاری خیراللہ محفوظ رہے
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 11:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار قاری خیراللّٰہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برکمر میں جے یو اۤئی کے امیدوار قاری خیر اللّٰہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 19 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ اۤپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

باجوڑ دھماکے میں 8 سے 17 برس کے 8 بچے شہید ہوئے، 2 کی لاشیں ناقابلِ شناخت

باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، 6 افراد زخمی

باجوڑ: نصب بم پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک شخص زخمی

دوسری جانب جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بیان دیا کہ وزارتِ داخلہ اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہی، جے یو آئی کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کہاں ہے اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرکے دھاندلی کی نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں، جے یو آئی کی مقبولیت سے کچھ قوتیں خائف ہیں، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

خیبر پختونخوا

KPK

Blast

Bajaur

JUIF

jui candidate

Qari Khairullah