Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف اور مریم نواز کے کاغذات منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیلیں دائر

شہبازشریف کے حلقہ این اے 242 اور مریم نواز کے این اے 119 سے کاغذات چیلنج کئے گئے
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 03:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لیگی صدر شہبازشریف اور رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیلیں دائر کردی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے شہبازشریف شریف کے کاغذات چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیاہے، آراو نے قانونی تقاضے کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منطور کرنے خلاف اپیل

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کے عام انتخابات 2024 میں حلقہ این اے 119 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

لیگی رہنما کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل ندیم شیروانی نے دائر کی ہے، جس میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، اور انہوں نے درست حقائق بیان نہیں کیے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

PMLN

mariyum nawaz

Election 2024

Election Jan 3 2023