Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیویارک میں دھماکوں کی آوازوں اور زمین کانپنے سے کھلبلی

فائر فائٹرز نے فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول شروع کیا
شائع 02 جنوری 2024 07:44pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / ڈیلی میل
فوٹو ــ اسکرین گریب / ڈیلی میل

امریکی شہر نیو یارک کے روزویلٹ جزیرے میں دھماکے اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد فائر فائٹرز نے ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول شروع کر دیا۔

ایف ڈی این وائی نے ڈیلی میل کو بتایا کہ دھماکے اور عمارت کے جھٹکوں کی اطلاع ملنے کے بعد روزویلٹ آئی لینڈ برج اینڈ ٹرام کے جنوب میں واقع مین اسٹریٹ کے 580 بلاک پر صبح 6 بجے سے پہلے عملے کو بلایا گیا۔

روزویلٹ جزیرے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں آج صبح بیدار ہونے پر کم از کم تین بار دھماکے اور جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ تیسرا ارتعاش ’مزید دور تک محسوس کیا گیا‘۔

جزیرے پر رہنے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی دیواریں زلزلے سے لرز اٹھیں جبکہ ایسٹ ریور کے اوپر ایسٹوریا جیسے دور دراز علاقے سے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرج چمک کی آواز نے انہیں جگا دیا۔

ممکنہ دھماکے کے منبع کا پتہ لگانے کیلئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروس کی بڑی تعداد موجود ہے اور مین اسٹریٹ پر فائر بریگیڈ کے کئی ٹرک اور پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔

نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ٹرانسفارمر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو وولٹیج کو کم کرتے ہوئے بجلی کو ایک سرکٹ سے دوسرے سرکٹ میں منتقل کرتا ہے۔

واقعہ کے بعد روزویلٹ جزیرے، مین ہیٹن اور کوئنز میں ایمرجنسی ریسپانڈرز نے مبینہ طور پر توانائی کمپنی کون ایڈیسن سے درخواست کی ہے کہ ’متعدد عمارتوں میں بجلی کی بندش کو دور کیا جائے‘۔

واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Blast

USA

New York Police