Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: خواجہ سرا کو رکشے کے اندر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے دوستی کے معاملے پر خواجہ سرا کو گولی مار کر قتل کیا، پولیس
شائع 01 جنوری 2024 07:29pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پشاور میں پولیس نے خواجہ سرا کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوستی کے معاملے پر خواجہ سرا کو گولی مار دی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم بابر کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

’خواجہ سرا غیرت کے نام پر قتل ہونے کے لیے پیدا نہیں ہوئے‘

پشاور: خواجہ سراؤں کو مفت قانونی مدد کیلئے اقدامات کا آغاز

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بابر بوستان بابا کا رہائشی ہے۔ ملزم نے خواجہ سرا نور محمد عرف عبیدے کو گورنمنٹ کالج چوک میں رکشے کے اندر قتل کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

Murder

Crime

KPK Police

Transgenders