Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات منظور

کاغذات نامزدگی کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 06:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کاغذات منظور ہوگئے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

اس سے قبل این اے 15 مانسہرہ سے بھی نواز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

مریم نواز کےکاغذات نامزدگی تمام حلقوں سے منظور

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لیے گئے۔

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور سے 3 حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ مریم نواز نے سرگودھا سے ایک حلقہ پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے جو منظور کرلیے گئے۔

ترجمان مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔

اس کے علاوہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی کو بھی منظور کر لیا گیا۔

لاہور میں این اے 117 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔

قومی اسبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ اور این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 10 سے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے

لاہور میں این اے 117 سے گلوکار ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے اکمل خان باری کے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں

پوری مرزا فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے

کاغذات نامزدگی: اسلام آباد میں عمران خان کی کئی جائیدادیں سامنے آگئیں

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، عمران اور بلاول کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

nomination papers

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024