Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے، رانا ثناء اللہ

جج صاحب کے کزن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے یہ فیصلہ ہی آنا تھا، رانا ثناء اللہ
شائع 28 دسمبر 2023 09:29pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، جج صاحب کے کزن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے یہ فیصلہ ہی آنا تھا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے، شہباز شریف

بلّا چھن جانے پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پر بھاری نقصان

انہوں نے مزید کہا کہ جج صاحب قانون اور انصاف پر چلتے تو یہ کیس ہی نہ سنتے، مفادات کا ٹکراؤ ہوتے ہوئے بھی جج صاحب نے کیس سنا اور کزنز کی جماعت کو ریلیف دیا۔

PMLN

ECP

Rana Sanaullah

lahore

Peshawar High Court

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024