Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھی کسی کا ٹکٹ فائنل نہیں لیکن سابق اراکین اسمبلی پہلی ترجیح ہیں، ایاز صادق

بلاول بھٹو سے متعلق کوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہتا کہ تعلقات خراب ہوں، لیگی رہنما
شائع 28 دسمبر 2023 03:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاسوں میں سابق اراکین اسمبلی کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی کے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بلاول بھٹو سے متعلق کوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہتا کہ تعلقات خراب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں اور وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جب ہماری حکومت بنی اس وقت بھی سہولت کاری ہو رہی تھی، جاوید لطیف

آر او کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا، اہلیت کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے، سلمان اکرم راجہ

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی بھی یہی خواہش ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہوں، آنے والا سال نواز شریف کی وجہ سے بہترین سال ثابت ہوگا۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

ayaz sadiq

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Distribution of party tickets