Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو 10 جنوری کو طلب کرلیا

نیب خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
شائع 27 دسمبر 2023 11:06pm

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو 10 جنوری کو طلب کرلیا۔

سابق وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنماوں اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف خان کے خلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

نیب نے اسد قیصر، عاطف خان، شہرام ترکئی کو نوٹس جاری کردیے اور پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو 10جنوری 2024 کو طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات ملی، عاطف خان پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں، چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال، پی ٹی آئی کے 2 رہنما نیب کے ریڈار پر

NAB

Asad Qaiser

peshawar

National Accountability Bureau

pti leaders

Atif Khan

Shahram tarakai

nab kpk

shehram tarkai