Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ن) کی منشور کی تیاری کیلئے عوامی آرا لینے کا فیصلہ

عوام کی رائے کے لیے ویب پورٹل تشکیل دے دیا گیا
شائع 27 دسمبر 2023 06:12pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کی تیاری کے لیے عوامی آرا لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، عوام کی رائے کے لیے ویب پورٹل تشکیل دے دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ن لیگ نے منشور کے لیے عوامی آرا لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) نے عوام کی رائے کے لئے ویب پورٹل تشکیل دے دیا، پورٹل میں معیشت، توانائی، تعلیم اور صحت پر تجاویز طلب کرلی گئیں جبکہ کھیل، خواتین کی ترقی اور خارجہ امور پر بھی عوام کی رائے طلب کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) منشور 2024 کے لیے پیشہ ور افراد، ماہرین، تارکین وطن اور شہریوں سے تجاویز مانگ لیں۔

ویب پورٹل کا کے آغاز کا اعلان پورٹل کچھ ہی دیرمیں کیا جائے گا۔

ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس: لاہور اور اسلام آباد سے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 17واں اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں لاہور ڈویژن اور اسلام آباد سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز، نائب صدر حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سمیت سینئر راہنما شریک ہوئے۔

پارلیمانی بورڈ اجلاس میں لاہور ڈویژن کے قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ اضلاع سے موزوں امیدواروں کے انتخاب پر غور کیا گیا۔

گزشتہ روز ان اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز مؤخر کر دیے گئے تھے، اس کے علاوہ اسلام آباد سے ٹکٹ کی خواہشمند امیدواروں کے بھی انٹرویوز ہوئے۔

ضلع قصور سے 4 قومی اور 10 صوبائی، ضلع شیخوپورہ 4 قومی اور 9 صوبائی جبکہ ضلع ننکانہ صاحب سے 2 قومی اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی موزوں امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے جبکہ ٹکٹس کے لیے حتمی ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں

اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

حمزہ شہباز قائد نوازشریف کے سامنے پھٹ پڑے، ن لیگ کی تردید

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024