Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق کرکٹر یاسر عرفات کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے
شائع 25 دسمبر 2023 07:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسرعرفات کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچ کر ان کا تقرر پاکستان ٹیم کے ساتھ کر دیا گیا۔

یاسر عرفات 3 جنوری کو ٹی 20 ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے جبکہ وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

قومی کرکٹرز آسٹریلوی کھلاڑیوں کیلئے کرسمس تحائف لیکر پہنچ گئے

نعمان علی کی جگہ کون سا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

Pakistan vs Australia

yasir arafat

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan t20 team

High Performance Coach