Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول تبدیل

مرکزی پارلیمانی بورڈ مخصوص نشستوں کے لیے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا
شائع 19 دسمبر 2023 09:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کل بدھ کو مرکزی پارلیمانی بورڈ مخصوص نشستوں کے لیے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا۔

اس سے قبل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر تمام امیدواروں کے انٹرویوز ایک ہی دن ہونے تھے۔

کل مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 14 واں اجلاس ہو گا، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ن لیگ پارلیمانی بورڈ نے فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے آج صوبہ پنجاب کے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 13 واں اجلاس پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

پارلیمانی بورڈ اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز اور صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ اور الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار سمیت 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔

اجلاس میں نواز شریف نے فیصل آباد سے لیگی رہنما اور سابق ایم این اے میاں فاروق کے 2 بیٹوں میاں معظم اور میاں قاسم کی صلح بھی کرا دی۔

نواز شریف کی ہدایت پر میاں معظم نے والد میاں فاروق اور بھائی میاں قاسم سے معافی مانگ لی، میاں معظم نے والد کی مرضی کے خلاف پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں

بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو عوامی رابطہ مہم اور انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے پر کسی شہری پر کوئی پابندی نہیں، نگراں وزیراعظم

PMLN

lahore

Faisalabad

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Parliamentary Board of Muslim League (N).

faisalabad division