Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس: صوبہ سندھ سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے
شائع 18 دسمبر 2023 08:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے صوبہ سندھ سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 12واں اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں صوبہ سندھ سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کے 2 سیشنز ہوئے۔

اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز، چئیرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار، صدر (ن) لیگ سندھ بشیر میمن سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور سندھ کی صوبائی تنظیم کی جانب سے امیدواروں بارے سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں صوبہ سندھ بالعموم اور کراچی کے لیے بالخصوص امیدواروں کی اہلیت، قابلیت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات: جے یو آئی خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل

ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں، نواز شریف

اجلاس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی (ف) کے ساتھ وسیع تر صوبائی انتخابی اتحاد قائم کرنے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Parliamentary Board of Muslim League (N).

Election 2024