Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا کا جواب خود ہی دے دیا

ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں، لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 09:46pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں ہیں۔

لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 1999 میں صبح میں وزیراعظم تھا، شام میں ہائی جیکر بن گیا تھا، سوچا نہیں تھا 2017 میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2001 میں سعودی عرب گیا تو اس وقت ریال 13 روپے کا تھا، 10 ہزار درہم یعنی تقریباَ ایک لاکھ تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کیا گیا، مقصد صرف یہ تھا سلیکٹڈ بندے کو لانے کے لیے وزیراعظم کو فارغ کردیا جائے، بلیک لاڈ کشنری دیکھنے کے بعد مجھے فارغ کردیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قانون اورآئین میں گنجائش نہ ہونے پر مجھےفارغ کیا گیا، پاکستان، سیاسی، اقتصادی طور پر مضبوط تھا، بھارتی وزیراعظم بھی یہاں آئے، 2017 میں پاکستان خوشحال تھا بجلی اور پانی سب کچھ تھا، ملک میں میں سی پیک آر ہا تھا اورپاکستان ایٹمی قوت بن چکا تھا۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ غریبوں کے گھر آباد تھے، یہاں بچے اسکول جاتے تھے، ہر سال لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مل رہا تھا اور ملک ترقی کی دوڑ میں آگے بھاگ رہا تھا جب کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں سب کچھ ریورس ہوگیا، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے کہا فی الحال ضرورت نہیں، پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں نظرکھا گئی اور شاید ہم خود بھی اپنےآپ سے مخلص نہیں۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ شخص کولانے کے لیے مجھے نکالنا مقصود تھا، سکھر سے حیدرآباد موٹروے کیوں نہیں بنائی گئی، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو 2020 میں موٹر وے مکمل ہوجاتی، ناانصافیاں ہوتی ہیں خاموشی سے برداشت کر جاتے ہیں۔

ن لیگ قائد کا کہنا تھا کہ پشاور سے سکھر تک ہم نے موٹر وے بنادی تھی، ہم نے دہشت گردی ختم اور کراچی میں امن قائم کیا، سندھ میں کوئلہ ہے یہ سن سن کر 50 سالوں سے کان کپ گئے تھے، تاہم اس کوئلے کو کوئی نکالتا نہیں تھا، ہم نے جاکر نکالا اور بجلی بنا کر دکھائی۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)