ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کیخلاف توہین عدالت کیس میں بڑی پیشرفت
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اختیارات سے تجاوز کرکے ایم پی او جاری کرنے کا کیس 16 جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر سنے گی۔
شہریار آفریدی کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرکے ایم پی او جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 جنوری سے کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ کرلیا۔
جسٹس بابرستارنے ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ وکلاء کی عدم دستیابی کی وجہ سماعت نہ ہوسکی، ٹرائل مکمل کرنے کے لیے آئندہ سماعت 16 جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد اوردیگربیان حلفی یا کوئی دستاویزجمع کرانے چاہتے ہیں تو کرا سکتے ہیں، شہریارآفریدی کے خلاف اختیارات سے تجاوزکرکے ایم پی اوجاری کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر و دیگر دو افسران کے خلاف بھی توہین عدالت کاروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ شہریار آفریدی توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن کی ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی توہین عدالت کی کارروائی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج
Comments are closed on this story.