Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس: نواز شریف نے ساہیوال سے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کیے

سابق وزیراعظم نے امیدواروں سےعوام کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات کیے
شائع 13 دسمبر 2023 09:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ساہیوال ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے امیدواروں سےعوام کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات کیے۔

مسلم لیگ (ن) کے آٹھویں مرکزی پارلیمانی اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف نے ساہیوال ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔

امیدواروں سے ان کی اپنے اپنے حلقوں میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے متعلق سوالات کیے گئے۔

ساہیوال ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل 9 اور پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں ہیں جن کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے ناموں پر فیصلہ کیا گیا اور حتمی امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پارلیمانی بورڈ سرگودھا،راولپنڈی،ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے علاوہ بلوچستان،خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز سے امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں

العزیزیہ ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اٹک سے سابق صوبائی وزیر کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

Elections

party tickets

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024