Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہونیوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم نے گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کیا تھا
شائع 13 دسمبر 2023 12:16pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

لاہور میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہونے والے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری اعجاز احمد فروری میں گوجرانوالہ میں شہری کو قتل کرکے کویت فرار ہو گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد اشتہاری مجرم کو چار ماہ قبل کویت میں گرفتار کروایا۔

واضح رہے کہ قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد پنجاب پولیس اشتہاری کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

lahore

punjab

Crime