Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کا آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق

جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی
شائع 12 دسمبر 2023 06:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے بتایا کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، انتخابی اور سیاسی حوالے سے دونوں جماعتیں مل کر چلیں گی، ملاقات میں انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار کرنے کے بعد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

جے یو آئی وفد میں حافظ نصیر احرار، زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم اور خواجہ مدثر محمود شامل تھے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وفاقی وزراء چوہدری احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ ملاقات میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں

’انگلیاں اٹھنے سے پہلے الیکشن کو بچانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا اداروں میں اثر و رسوخ ہے‘

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کردی

PMLN

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Rana Sanaullah

JUIF

Elections

Seat adjustment

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024