Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے، سابق وزیراعظم کی استدعا
شائع 09 دسمبر 2023 11:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا

جیل ٹرائل میں سابق آرمی چیف اور امریکی سفیر کو بلایا جائے، پی ٹی آئی

عمران خان نے درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے حتمی فیصلے تک فرد جرم کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔

ECP

imran khan

Lahore High Court

Contempt Election Commission Case

jail trial