Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟ فہرست جاری

باقیوں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل 13 دسمبر کو نیشنل اکیڈمی میں ہوگا
شائع 07 دسمبر 2023 11:29pm

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے لیے فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

پاکستان سپر لیگ 2024 کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے 30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

پی ایس ایل 9 کیلئے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 9 : معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ترقی مل گئی

ڈرافٹنگ سے قبل پی ایس ایل فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

لاہور قلندرز

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، ڈیوڈ ویسا، سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان، مرزا طاہر بیگ اور راشد خان کو ری ٹین کیا ہے جبکہ قلندرز نے فخرزمان کو ریلیز کر دیا۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے جیمز ونس،حسن علی، شان مسعود ، شعیب ملک ، تبریز شمسی، میر حمزہ ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان کو ری ٹین کیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے محمد عامر کو ریلیز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ شان مسعود ملتان سلطانز سے کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہوئے تھے جبکہ ان کی جگہ فیصل اکرم ملتان سلطانز کا حصہ بنے ہیں۔

کراچی کنگز نے شان مسعود کو برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کر دیا ہے جبکہ ان کو کپتان بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے بابر اعظم ، راومین پاؤل ، صائم ایوب ، ٹام کوہلر کیڈمور ، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللہ خان کو ری ٹین کیا ہے۔

محمد حارث کو پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے رائلی روسو، وسیم جونیئر، جیسن رائے، وانندو ہسارنگا، محمد حسنین ، ابرار احمد ، سرفراز احمد، ول اسمیڈ کو ری ٹین کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کو ریلیز کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان ، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی برقرار ہیں جبکہ ری ٹین فہرست میں اسامہ میر، عباس آفریدی ، احسان اللہ بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، نسیم شاہ، اعظم خان، عماد وسیم ، فہیم اشرف، ایلیکس ہیلز، کولن منرو اور رومان رئیس کو ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈولڈ ہے۔

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

psl 9

psl draft

player retentions