Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی
شائع 04 دسمبر 2023 11:42pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہیں جبکہ پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔

پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان، لوک ووڈ، ریس ٹاپلی، سری لنکا کے داسن شناکا، بھنوکا راجاپکشا، اینجلو میتھیوز، کوسال مینڈس، جنوبی افریقا کے ڈوئین پریٹوریس، رائلی روسسو، رسی ون ڈر ڈوسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے مجیب الرحمان اور حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔

نیپال سے سندیپ لامیچین، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں، ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو ہونے جارہی ہے اور اس سے قبل دنیا کے معروف ترین غیر ملکی کھلاڑی دھڑا دھڑ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر رہے ہیں اور اب تک 250 سے زائد کھلاڑی خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں تاہم اب دنیائے کرکٹ کے 2 مزید نامور کھلاڑیوں نے اپنا نام فہرست میں لکھوا لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ افغانستا ن کے رحمان اللہ گرباز اور انگلینڈ کے ٹام کوہلر نے پی ایس ایل سیزن 9 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے ۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں شامل ہونے جارہے دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کی بدولت ٹورنامنٹ غیر ملکی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنتا جارہاہے اور اس کی مقبولیت بے حد اضافہ ہورہاہے۔

مزید پڑھیں

انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن دبئی میں کرانے کی تجویز

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری

پی ایس ایل 9: عماد وسیم اور حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

draft

psl 9

foreign players registration

psl draft