Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوں کی ادائیگی پر جھگڑا، چھوٹے بھائی نے بڑے کو گولی مار کر خود کشی کرلی

پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا
شائع 02 دسمبر 2023 11:04pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر نشئی نے اپنے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے راجگڑھ میں دو بھائیوں سلطان اور شہزاد کے درمیان اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق شہزاد نشہ بھی کرتا تھا، دونوں بھائیوں میں بلوں کی ادائیگی کیلئے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا۔

محلے داروں کے مطابق جھگڑے کے دوران شہزاد نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی سلطان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان سے گئے

دوسری طرف لاہور میں ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ چوہنگ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار پیدل سٹرک عبور کرنے والی 16 سالہ لڑکی سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

lahore

traffic accident

Murder

Suicide