Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 14 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سی ٹی ڈی حکام
شائع 02 دسمبر 2023 10:17am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 14 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 14دہشت گردوں کو گرفتا کیا گیا، کارروائی لاہور، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالا، بہاولپور کے علاوہ ٹی ٹی سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرگرفتار ہوا جس سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

lahore

punjab

CTD

CTD operation

Terrorist Arrested